پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد کی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کے کیس پر تین گھنٹوں کے طویل دلائل دیے گئے، امید ہے عدالت مزید ٹارچر کے لیے شہبازگل کو پولیس کے حوالے نہیں کرےگی، ججز انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی آواز پر پورے ملک میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شہبازگل سے ملنے سے روکاگیا، شہبازگل جو سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کا چیف آف اسٹاف تھا اس کو اٹھا لیا گیا، اس پر تشدد کیا گیا جس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔
ایک سوال کےجواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسن نواز کے بجائے شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا مہم سے پی ٹی آئی کو جوڑنا غلط ہے۔