|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2022

مانجھی پور; شاہی کینال سمیت نہر مانجھوٹی شاخ کو دو مختلف مقامات پر شگاف پڑ گئے، کئی دیہات زیر آب آگئے،محکمہ ایری گیشن بلوچستان خاموش صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ جبکہ مانجھی پور اور گردونواح میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ 5 روز سے مسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہی کینال کو گوٹھ میر دوران خان کھوسہ کے مقام پر تقریبا 250 فٹ کا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے،محکمہ ایری گیشن حکام کی جانب سے تاحال شگاف کو پر نہیں گیا چاول کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی۔

علاقائی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اس کے علاوہ نہر مانجھوٹی شاخ کو دو مختلف مقامات پر گوٹھ ملیر اور حاجی تقریبا 70 سے 80 فٹ کے شگاف پڑ گئے جس کی وجہ سے کئی دیہات زیر آب آگئے،مال مویشی بھی بہہ گئے محکمہ ایری گیشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال شگافوں کو پر نہیں کیا گیا کسانوں اور زمینداروں کے ہزاروں ایکڑ پر کاشت چاول کے فصلات تباہ ہوگئے۔

نہر شاہی کینال اور مانجھوٹی شاخ میں پانی کی دباو کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہا ہے جبکہ مانجھی پور اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ 5 روز سے جاری ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے شگافوں کو پر کرنے کے ساتھ ساتھ نقصانات کے ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔