|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2022

اسلام آباد;  بلوچستان کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (قیوم) کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کرنل ریٹائرڈ اسد محمود کے کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے پر ائرپورٹ پر پارٹی عہدیداران نے انکا شاندار استقبال کیا۔

مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری نے پارٹی رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کامیاب دورہ بلوچستان کی مبارکباد دی۔ پارٹی ترجمان فیصل انور نے بتایا کہ پارٹی سربراہ سید فقیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ میں جلد ہی اسلام آباد میں اپنے عہدیداران کے ہمراہ پریس بریفنگ رکھوں گا اور میڈیا نمائندگان کو اپنے تنظیمی دورے سمیت بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند ہونا چاہیئے۔ بلوچستان میں بسنے والا ہر شخص پاکستانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی آنکھوں دیکھا حال میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

وہاں ہمارے پیارے امداد کے منتظر ہیں حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی لڑائی کے بجائے اس مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مدد کرے۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل بھٹی، آزاد کشمیر کے صدر محبوب شاہ، سوشل میڈیا آرگنائزر مخدوم ثقلین بخاری اور حسنین عباس، سبطین شاہ بھی موجود تھے۔