|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کو نشانے پر  رکھ لیا ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بنیادی باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے، قائم مقام چیف جسٹس کو انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تشدد کے الزام میں بےحسی پر مایوسی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کی حساسیت پر ریمانڈ دینے سے انکار پر مجسٹریٹ قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔