|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2022

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گِل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔