|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2022

ایشیا کپ سوپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 ٹاس

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھا مقابلہ ہوا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے روی ایشون کو بشنوئی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش کریں گے کہ بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔