|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2022

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے عہدہ سنبھال لیا، برطانوی تاریخ میں پہلی بار کابینہ کے 4 اعلیٰ ترین عہدوں پر کوئی سفید فام نہیں۔

برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے سابق خاتون وزیر تجارت کواسی کوارٹینگ کو وزیر خزانہ بنادیا۔ گھانا سے تعلق رکھنے والی کواسی برطانیہ کی پہلی سیاہ فام وزیر خزانہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل سویلا بریومین کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے، ان کے والدین کا تعلق کینیا اور ماریشس سے ہے۔

 

برطانوی کابینہ میں جیمز کلیورلی وزیر خارجہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، وہ برطانیہ کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ ہیں، ان کی والدہ کا تعلق سیرالیون سے ہے جبکہ بین ویلیس وزیر دفاع کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔