|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر  اعوان کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ایک سے زائد بار کہا ہےکہ ان کا مقصد کسی کو ٹارگٹ کرنا نہیں تھا۔

توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنےکے فیصلے پر  ردعمل میں نجی ٹی وی پرگفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ایک نتیجہ عدالت کے اندر اور دوسرا باہر نکلےگا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ  ایک فیصلہ عدالت میں آتا ہے، جس کی بنیاد قانون، واقعات اور  ایشو پر ججز کی سوچ ہوتی ہے، لیکن جو فیصلہ باہر آتا ہے وہ ایک اور قسم کا فیصلہ ہوتا ہے۔

 بابر اعوان نے مزیدکہا کہ پاکستان میں عدلیہ سمیت سارے ادارے 2 باتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تو خود کہتی ہےکہ ابھی عمران خان کے خلاف کیسز  آنے ہیں، خواجہ آصف نے کل پریس کانفرنس میں کہا کہ مزید کیسز آئیں گے۔