چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں سب سے بات کرنے کو تیار ہوں لیکن چوروں سے کبھی بات نہیں کروں گا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان حقیقی طور پر آزاد ہو۔
ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے ملک میں چھوٹے چور جیلوں میں جبکہ بڑے چور اہم عہدوں پر ہیں۔
انہوں نے کہا ہماری پارٹی کے لوگوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ عمران خان کا ساتھ نہ دو، میڈیا کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
عمران خان نے کہا ہماری کوشش ہے ہم اپنے ملک کو آزاد کریں، ملک کے فیصلے یہیں پر ہوں، جب تک ہم اپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہونگے ہماری عزت نہیں ہوگی، خوف کا بت انسان کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔
عمران خان نے کہا یہ ہمارے جلسے دیکھ کر الیکشن سے بھاگ گئے ہیں، انکی کانپیں ٹانکنا شروع ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا مجھے پورا یقین تھا ان لوگوں نے الیکشن سے بھاگنا ہے، جس طرح عوام جلسوں کیلئے نکل رہے ہیں انکو اندازہ ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا جب میں حکومت میں تھا تو مشورے دیے جاتے تھے کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلوں اب کہا جارہا ہے اسمبلی میں چلے جاؤ اور معاملات حل کرو۔
انہوں نے کہا ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کو میچ سے آؤٹ کا جائے۔
عمران خان نے کہا میں 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑ رہا ہوں جہاں دھاندلی کے باوجود 9/0 رزلٹ آئے گا۔