|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2022

بھارت کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے بالآخر تین سال بعد سنچری بناڈالی، افغانستان کیخلاف ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ میں 53 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

بھارت اور افغانستان ایشیا کپ ٹی 20 میں اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے غیر اہم میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی فارم حاصل کرلی، وہ تین سال بعد بالآخر سنچری بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری بنائی، اس سے قبل انہوں نے ںومبر 2019ء میں ٹیسٹ اور اگست 2019ء میں ون ڈے کی آخری سنچری اسکور کی تھی۔

 

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے افغانستان کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 61 گیندوں پر 6 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 122 رنز بنائے۔