|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2022

کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اپنے گھر کے خوبصورتی کو بحال کرنے میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اپنا مثبت کردار ادا کریں، وال پینٹنگ پر کسی قسم کا پوسٹر لگانا جرم کرار دیا جائیگا اور اسکے خلاف ضلعی انتظامیہ پوری ایکشن لیگی،سہیل الرحمان
ضلعی انتظامیہ کے جانب سے وال چاکنگ کا مہم شروع کیا ہے جوکہ 15 روز تک جاری رئیگا، جس میں مختلف یونیورسٹیز بلوچستان یونیورسٹی، بیوٹمز یونیورسٹی اور سردار بہادر خان یونیورسٹی کے آرٹسٹ طلبا او طالبات نے حصہ لیا ہے.
کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو ہر صورت بحال کرینگے۔ اس کی تزہیں و آرائش ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے صوبے کی دارلحکومت اور تجارتی مرکز ہے۔ دیکر صوبوں اوربیرون سے لوگ یہاں آکر قیام کرتے ہیں تاکہ ان کی نظر میں اس کی اچھی امیج بن سکے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر کوئٹہ شہیل الرحمان نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ہیڈ منسٹریٹر جبار بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ میں وال چاکنگ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے وال چاکنگ کا مہم شروع کیا ہے جوکہ 15 روز تک جاری رئیگا جس میں مختلف یونیورسٹیز بلوچستان یونیورسٹی۔ بیوٹمز یونیورسٹی سردار بہادر خان یونیورسٹی کے آرٹسٹ طلبا او طالبات نے حصہ لیا ہے۔

اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے تمام یونیورسٹیز۔ کالجز اور اسکولز کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے۔

اس موقع پرتمام شریک ہونے والے آرٹسٹ کو انعام دیا جائیگا اور اول نمبر پر آنے والے ادارے کو خاص انعام دیا جائیگا۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہل الرحمن نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اپنے گھر کے خوبصورتی کو بحال کرنے میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اور تمام تنظیموں کو سختی سے تائید کرتے ہوے کہا کہ وال پینٹنگ پر کسی قسم کا پوسٹر لگانا جرم کردار دیا جائیگا اور اسکے خلاف ضلعی انتظامیہ پوری ایکشن لیگی۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کے جانب سے کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو بحال کرنے کے لیے مختلف قسم کے کمپین چلاے جاینگے۔

اس حوالے سے عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے کہ کوئٹہ شہر کو صاف شفاف کرنے کے لیے ہمارے کمپین کا حصہ بنے۔