|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2022

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہناہے کہ عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایات دی ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایات دے دی ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی، ضلعی اور ریجنل صدور کو مراسلے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے صوبائی، ضلعی اورریجنل صدور کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے، بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی اشیائے خورونوش کے لوازمات کے عوام کی دسترس سے دور کرنے کی وجہ بن رہا ہے۔

اسد عمر نے مراسلے میں کہا ہے کہ چیئرمین نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایات دی ہیں، ضلعی صدور، تنظیمیں احتجاج کی بلا تاخیر منصوبہ بندی کریں، اور 12 ستمبر تک اجتجاجی پلان بھجوائیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ احتجاج کا باضابطہ پلان کی شکل میں اپنے بالائی تنظیم کو 12 ستمبر بروز سوموار تک ارسال کریں۔