|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2022

بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں کمی دیکھی گئی ہے۔

14 ستمبر کو عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے دام 26 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 1704 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ کی نسبت مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں زیادی کمی نہیں دیکھی گئی۔

 

بدھ کے روز ملے کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 33 ہزار 488 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کے دام 1570 روپے فی تولہ اور 1346 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔