|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2022

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی آخری آرام گاہ بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی زد میں آگئی ہے۔

میڈیا کے مطابق شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے روزآنہ مزار قائد اعظمؒ پہ بجلی بند کی جانے لگی ہے۔

روزآنہ شام کے اوقات میں مزار قائد اور اس کے احاطے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

 مزارقائد کی بجلی بند ہونے سے متعلق کے الیکٹرک کا مؤقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔