|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2022

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمینیائی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف آذربائیجان کے علاقائی سلامتی کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوو کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان سمرقند میں ملاقات ہوئی۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزی میں آذربائیجان کے 70 فوجیوں کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ پاکستانی عوام اپنے برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں۔