ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدر کتنی ہی گرے لیکن گلوگل نے روپے کو مضبوط کرنے کی ٹھان لی ہے۔
آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے لیکن گوگل نے ڈالر کو غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر ایسا دھوبی پٹکا دیا کہ 221 روپے 91 پیسے پر دکھا دیا۔
دیگر ویب سائٹس پر ڈالر کی قدر اونچی کی اونچی ہے اور 240 سے بھی زیادہ ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تو ڈالر کا بھاؤ 241 روپے برقرار ہے۔