|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2022

صوبہ خیبر  پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد پر سیلاب متاثرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

عمران خان کی آمد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان کو چارسدہ یاد آیا ہے۔

 

دوسری جانب اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر  ایمل ولی خان نے بھی پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پی ٹی آئی چارسدہ کے عوام کی اتنی ہمدرد ہے تو سیلاب زدگان کے  پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج کیوں کرایا؟

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی تکلیف میں مبتلا عوام کے پر امن احتجاج پر تشدد فسطائیت کی نئی مثال ہے، چارسدہ کے عوام نے مداری کو مسترد کردیا ہے، خالی کرسیوں سے خطاب کرنا مداری کی پرانی عادت ہے، تقریر سننے کے لیے کرائے پر بندے لائے گئے۔