پاکستان مسلم ليگ نواز (ن) کا اہم اجلاس آج بروز اتوار 18 ستمبر کو لندن ميں ہو رہا ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
لندن میں ہونے والے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن میں واقع دفتر پہنچے۔ اجلاس کے بعد نواز شريف اجلاس کی صدارت کريں گے۔
اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق داڑ اور سلیمان شہباز بھی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں موجود ہیں۔
بڑی بيٹھک ميں نومبر کے اہم فيصلے سے متعلق مشاورت ہوگی، جب کہ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی آج ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں نواز شريف حکومتی اتحادی اور سابق صدرِ آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حالیہ رابطوں پر شرکا کو آگاہ کريں گے۔
اجلاس سے متعلق وفاقی وزير خرم دستگير کا کہنا ہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آرمی چيف کی تعيناتی نواز شريف کی مشاورت سے کريں گے۔
اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا کے شہر نیویارک روانہ ہوں گے۔