|

وقتِ اشاعت :   September 18 – 2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے 150کرپشن ریفرنس کی واپسی کو سپریم کورٹ انشاء اللہ بحال کرے گی، نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ 70 وزراء کی تعداد آئین کے منافی ہے اس کے خلاف ہائی کورٹ جاؤں گا، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے جبکہ 21 وزراء بے محکمہ ہیں۔