|

وقتِ اشاعت :   September 19 – 2022

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر روبیل حسین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے روبیل حسین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو موقع دینے کے لئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اور نوجوانوں کو جب موقع ملے گا تو فاسٹ بولرز کی پائپ لائن مزید مضبوط ہوگی۔

روبیل حسین نے کہا کہ بنگلایش کے لیے 27 ٹیسٹ میچز کھیلے جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے اوراس طرز کی کرکٹ میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی میں ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں ملک کے لئے کچھ کرسکتا ہوں، اس لئے وائٹ بال کرکٹ کے لیے ڈھاکا پریمئیر لیگ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلتا رہوں گا۔