|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اس ملاقات کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان، پاکستان کی ترجیح ہے اور افغانستان اور دیگر ممالک میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل روابط ضروری ہیں۔

وزیرخارجہ نے افغانستان میں پیشرفت کے لئے پاکستان کی طرف سے علاقائی اتفاق رائے کی کوششوں کو اجاگر کیا اورپڑوسی ملک کے ساتھ دو طرفہ روابط اور انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی اعانت کے لئے سہولت کاری پر بھی روشنی ڈالی۔

 

امریکی نمائندہ خصوصی نے افغانستان میں امن و استحکام اور محفوظ انخلا کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔