|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2022

انگلینڈ نے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دے رہے ہیں۔

کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

اعداد و شمار دیکھیں تو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک کل 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 13 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

2015 شارجہ میں ہونے والا میچ انگلینڈ نے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور پر جیتا تھا۔