وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا رات گئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 1 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگیا۔ پیٹرول کی نئی قمیت 236 روپے سےبڑھ کر 237 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 247 روپے فی لیٹر برقراررکھی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔
حکومت مہینے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے مگر اس مرتبہ 21 دن بعد حکومت نے قیمتیں بدلیں کیونکہ 15 ستمبر کو وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بیرون ملک تھے۔