|

وقتِ اشاعت :   September 25 – 2022

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے مہنگائی پرپریشان ہوں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، حکومت میں ہوتے ہوئے مہنگائی پرپریشان ہوں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ لیٹر کہاں گیا جس کی بنیاد پر عمران خان کہتا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی؟ غیرت کےساتھ اسمبلی چھوڑی،آج سازش کی بات کہاں گئی؟ عمران خان بتائے کہ ایکس، وائی اور زیڈ کون ہے؟

 

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کا بیڑا غرق کرنے آئے تھے وہ امپورٹڈ تھے، ان کی حکومت نے سی پیک معاہدےکو رول بیک کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آزادی کے نام پر آئی ایم ایف کے حوالےکیا گیا، اسٹیٹ بینک اب حکومت کوجواب دہ نہیں ہے۔

اسحاق دار سے متعلق مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے حوالے سے مجھ سےکوئی رابطہ نہیں ہوا، اسحاق ڈار کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔