|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جنسی جرائم موبائل فون کے منفی اثرات کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں۔

لاہور میں علما و مشایخ کانفرنس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اللہ اگر کسی کو سب سے بڑی طاقت دیتا ہے تو وہ ایمان کی طاقت ہے، جو نبی پاک ﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں انصاف کا نظام بہت بہتر ہے، جانوروں کی بستی میں انصاف نہیں ہوتا،مغرب کی ریاستوں میں جو انصاف دیکھا وہ بدقسمتی سے پاکستان میں نہیں۔

 

عمران خان نے کہا کہ آپ جس دن چوری کو معاف کرنا شروع کر دیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، جب میں حکومت میں تھا تو این آر او دینے کیلئے مجھ پر دباؤ تھا، مجھے کہا جاتا تھا کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان کو معاف کردیں، میں جب کرپشن معاف نہیں کرتا تو کہتے ہیں کہ میں ضدی ہوں

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں جنسی جرائم موبائل فون کے منفی اثرات کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں وسائل کا کوئی مسئلہ نہیں، ملک میں ہر نعمت ہے، شہباز شریف نے امریکا جا کر معافیاں اور پیسے مانگے، ملک کیلئے پیسہ مانگ رہے ہو اور اپنا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ جس دن چوری کو معاف کرنا شروع کر دیں تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، جب میں حکومت میں تھا تو این آر او دینے کیلئے مجھ پر دباؤ تھا، مجھے کہا جاتا تھا کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان کو معاف کرد یں، میں جب کرپشن معاف نہیں کرتا تو کہتے ہیں کہ میں ضدی ہوں۔