|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قرضوں میں 1350ارب کی کمی آئی ہے۔

گزشتہ 3 روز کے دوران ملک میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

رواں ہفتے میں اب تک انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5.65 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے

 

اسی طرح 24 ستمبر سے اب تک اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے12 روپے سستا ہوا ہے۔

ایک حلقہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی زوال پزیری کو اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے سے مشروط کررہا ہے۔

اسی حوالے سے سینیٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے لئے مہنگائی اور یوٹیلیٹی قیمتیں چیلنج ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات ہم وطن واپس پہنچے تو ڈالر پر 9 سے 10 روپےکا فرق پڑگیا ہے، اللہ کا کرم ہے کہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قرض میں 1350 ارب کی کمی آئی ہے۔