|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

منگل کو 100 انڈیکس 3366 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر گرنے اور ممکنہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کا اسٹاک مارکیٹ میں خیرمقدم کیا گیا ہے۔

بروکرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے وِزیر خزانہ بننےسےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

 

سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال میں بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ری باؤنڈ ہوسکتی ہے۔سیلاب کے باعث عالمی اداروں کا مثبت تعاون اسٹاک مارکیٹ کیلئے اہم ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ شیئرز کی قیمتیں بہت نیچے ہیں،اس لئے لانگ ٹرم سرمایہ کاری فائدہ دے گی۔