|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2022

 اسلام آباد:  تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ حکومت گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ریکوڈک میں کچھ نہیں ہورہا تھا،ہم نے جرمانہ ختم کرایا، عمران خان کی کورونا پالیسزکودنیانے سراہا، دنیاکے3بہترین ملکوں میں پاکستان کانام تھا، 2020سے21کے دوران گروتھ ریٹ6 فیصد تھی، ہم یہ ساری چیزیں کر رہے تھے اوررجیم چینج ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گروتھ 2فیصد بھی نہیں ہوگی ،ڈالر 233 کا ہوگیا ہے، مہنگائی کی شرح 15 فیصد تھی وہ آج 45فیصدہے ،جس کی کمائی 22 ہزار ہے اس کو 20 ہزار کا بل آرہا ہے۔