کراچی: یوسف مستی خان جمہوریت اور انسانی حقوق کے علمبردار کے طور پر یاد کیے جائیں گے، مرحوم نے آخری دم تک ملک کی مظلوم طبقات کے لیے نا صرف جدوجہد کرتے رہے بلکہ عمر بھر انکے دکھ درد میں شریک ہوتے رہے۔
انکی رحلت سے ترقی پسند تحریک میں ایک بہت بڑی خلا پیدا ہوئی ہے جسے پر کرنے میں کی وقت درکار ہوگا، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز کراچی میں مستی لاجز میں انکے فرزند اکرام مستی خان،
عابد مستی خان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر انکے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو، ولید احمد بزنجو، نیشنل پارٹی کے مرکزی ماہی گیری سکریٹری آدم قادر بخش، ویگر عہدیدار بھی انکے ہمراہ تھے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یوسف مستی کی ناگہانی رحلت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور رب العزت سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔