|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2022

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے حکومت پر سخت تینقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو پہلے سیلاب نے تباہ کیا، اب حکومت نہیں پوچھ رہی ہے۔

کسانوں کا دھرنا بلاجواز ہے، ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ

سینئر سیاستدان سینیٹر کامل علی آغا نے ایوان بالا (سینیٹ) میں کسانوں کے احتجاج پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسان اپنے گھر بار چھوڑ کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسان واویلا کر رہے ہیں، چیخیں مار رہے ہیں لیکن انہیں روزآنہ کی بنیاد پر صرف مذاکرات کا لولی پاپ دیا جا رہا ہے۔

کسان جھکے گا نہیں ،کسان اتحاد کا چوتھے روز دھرنا جاری

ق لیگی رہنما سینیٹرکامل علی آغا نے سینیٹ میں مطالبہ کیا کہ کسانوں کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں اور ان کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔