|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2022

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو سیلابی صورتحال کے باعث بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی درخوست کی ہے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن تین ماہ کیلئے موخر کئے جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں ہے۔ آئی جی سندھ کے مطابق18ہزار سے زائد اہلکاروں کا الیکشن ڈیوٹی پرشارٹ فال ہے۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خظ میں آئی جی پولیس کی رپورٹ بھی کوارسال کردی ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ نے سندھ پولیس کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوارسال کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کےلیے اضافی اہلکار دیگراضلاع سے آنے تھے تاہم سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے پولیس اہلکار اب نہیں آسکتے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مختلف یونٹس کے جوان بھی دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ رہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پہلی بار 27 جولائی جبکہ دوسری بار 28 اگست کو پولنگ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 23 اکتوبر کو پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔