سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے فیصلے کو جذباتی قرار دیدیا۔
ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ جذباتی فیصلہ تھا جو شاید کسی کے مشورے پر کیا گیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے مؤقف تبدیل نہیں کیا۔