|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2022

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی 62 ون ایف کے مکمل  خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے یہ بہترین وقت ہے لہٰذا 62 ون ایف کے قانون کو مکمل ختم ہونا چاہیے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئہے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے کہا کہ 62 ون ایف کے خاتمے کی بجائے اس میں ضروری ترامیم ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے چند روز قبل ایک سماعت میں 62 ون ایف کو کالا قانون قرار دے چکے ہیں۔