تربت:حق دو تحریک کیچ کی رہنماؤں کے خلاف لیویز تھانہ تربت میں مقدمات کا اندراج۔ رسالدار ایس ایچ او لیویز تھانہ اللہ بخش مراد کی مدعیت میں حق دو تحریک کیچ کے سرگرم رہنماؤں غلام اعظم دشتی اور یعقوب جوسکی کے خلاف 12 مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔
مقدمات میں حق دو تحریک کے رہنماؤں وسیم سفر اور ملا نصیر بلیدی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حق دوتحریک کیچ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے گزشتہ تین دنوں سے دھرنا دیا جارہا ہے جس میں مسنگ پرسنز کی فیملی سے تعلق رکھنے والے خواتین بھی شریک ہیں۔