|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2022

کراچی: سندھ کے وزیر سعید غنی نے جماعت اسلامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ان کا اشارہ حافظ نعیم کی جماعت کی طرف تھا، مروت میں نام نہیں لیا تھا۔

صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ  حافظ نعیم کی جماعت کے کچھ لوگ سیوریج لائن بلاک کرنے میں ملوث ہیں، انہیں مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی کا امیج خراب کرنے کے لیے ایسا کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بغض میں ایسے کام نہ کیے جائیں جس سے عوام کو تکلیف ہو۔

گزشتہ روز جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے کراچی والوں کو ہی ان کے مسائل کا ذمہ دار قرار دینے پر سعید غنی پر کڑی تنقید کی تھی۔