|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2022

پاکستان آئل فیلڈ کھوڑ کی مرکزی لائن سے 15 کروڑ مالیت کا کروڈ آئل چوری کرلیا گیا۔

پاکستان آئل فیلڈ کھوڑ کی مرکزی لائن سے کروڈ آئل کی چوری کا انکشاف ہوا، اور ملزمان 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا آئل لے اڑے۔

آئل چوری کا مقدمہ سیکیورٹی انچارج کی درخواست پر تھانہ دھمیال میں درج کرلیا گیا ہے۔ جن میں ایک ملزم گرفتار اور چار فرار ہوگئے ہیں۔

 

سیکیورٹی انچارج نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اٹک ریفائنری کو جانے والی لائن سے آئل چوری کا شبہ تھا، ایک ٹینکر کا پیچھا کرنے پر چوری کا علم ہوا۔

سیکیورٹی انچارج کے بیان کے مطابق ملزمان مین لائن سے کنکشن پلاٹ میں لیجاکر ٹینکر بھررہے تھے، 5 ملزمان ہمیں دیکھ کر بھاگ گئے، جن میں سے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

سیکیورٹی انچارج نے بتایا کہ ملزمان نے 15 کروڑ مالیت کا 7400 بیرل آئل چوری کیا۔