|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا ہے۔