آسٹريليا نے مقبوضہ بيت المقدس کواسرائيلی دارالحکومت تسليم کرنے کا فيصلہ واپس لے ليا۔
آسٹریلیا کی وزیرخارجہ پينی وونگ کا کہنا ہے کہ سابق وزيراعظم نے سياسی فائدے کے ليے فيصلہ کيا تھا، آسٹريليا کا سفارتخانہ بدستورتل ابيب ميں کام کرتا رہے گا۔
آسٹریلوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائيل اورفلسطين مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کریں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آسٹریلیا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے جس میں اسرائیل اور مستقبل کی فلسطینی ریاست بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر امن اور سلامتی کے ساتھ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہم کسی ایسے عمل کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دو ریاستی حل کے امکان کو نقصان پہنچے، یروشلم کی حیثیت اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں سب سے اہم ہے۔