|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2022

لاہور: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میوزیم کا دورہ کیا۔

ویوین رچرڈز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکی راہداریوں میں نایاب تصاویر دیکھیں جب کہ اس دوران ویوین رچرڈز کھلاڑیوں کے نام لے لےکر انہیں پہچانتے اور یاد بھی کرتے رہے۔

ویوین رچرڈز نے عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کی پرانی تصاویر پر خاص توجہ دی، اس کے علاوہ انہوں نے میوزیم میں رکھی 1992 ورلڈکپ ٹرافی سمیت دیگر ٹرافیاں بھی دیکھیں۔

بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ویوین رچرڈز کو نایاب تصاویر تحفے میں بھی پیش کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا دورہ کرنے والی ٹیم کا گروپ فوٹو دیکھ کر اچھا لگا، عمران خان کے ساتھ اپنی تصویر دیکھ کر ماضی یاد آگیا۔

انہوں نے میوزیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میوزیم میں جس طرح چیزوں کوسنبھالا گیا  ہے وہ قابل تعریف ہے۔