|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2022

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عمران خان کہتے ہین ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں؟کہاں ہیں استعفے؟ لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔

تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر نے مؤقف پیش کیا کہ وزیراعلی کے پی کے اور وزرا نے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کئے ہیں۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا نے استفسار کیا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک فرد قومی اسمبلی کا رکن ہو کر ایم این اے کا انتخاب لڑ سکتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں، کہاں ہیں استعفے؟، ڈیڑھ سو استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ باقی استعفی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے۔

الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ امیدوار کو جلسہ کرنے کا حق ہے اس کو ضابطہ اخلاق بارے ایڈوائزری جاری نہیں کی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔