آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے موجود قومی ٹیم کے بلے باز شان مسعود سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی بھارت کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن موجود ہے۔
دونوں ٹیمیں اتوار کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی اور اسی سلسلے میں ٹریننگ اور پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود کی انجری کی نوعیت جاننے کے لیے انہیں اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے بقیہ تفصیل جل جاری کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران محمد نواز کی جانب سے کھیلے گئے شاٹ پر گیند سیدھی شان مسعود کے منہ پر لگی جس سے وہ زمین پر ڈھیر ہو گئے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز کافی دیر تک زمین پر لیٹے رہے اور انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن جلد ہی وہ دوبارہ اٹھنے کے قابل ہو گئے۔
پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا۔