کوئٹہ: آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کی بلوچستان کمیٹی کااجلاس چیئرمین وسیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کو درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا ،اجلاس میں شریک ممبران نے مہنگائی کی وجہ سے نیوزپرنٹ اور پرنٹنگ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیااور حکومت سے مطالبہ کیاہے۔
کہ بلوچستان کے اخبارات کو سبسڈی دی جائےاجلاس میں اینکر پرسن ارشد شریف پر جان لیوا حملے کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔ اجلاس میں صادق بلوچ روزنامہ بلوچستان ایکسپریس،جاوید احمد روزنامہ اعتماد،بالاچ ساجدی روزنامہ انتخاب،ریاض الحسن روزنامہ جنگ،محمد انور ناصر روزنامہ بلوچستان نیوز،حلیم صادق روزنامہ شال،محمد اظہر روزنامہ جنگ نے شرکت کی۔