|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2022

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10 افراد ہلاک اور  20 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فٹبال اسٹیڈیم اور کیفے کے قریب ایک گیراج میں ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے نے قریب کھڑے گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ایک اور دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فٹبال کھیلنے والے کھلاڑی شامل تھے۔