|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2022

اسلام  آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نوازاعوان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کے لیے اجازت دلوانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت  نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر انتظامیہ کو  نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے انتظامیہ کے مجاز افسر کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔