|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2022

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلادیش کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے 8 اوورز کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنالیے ہیں، کپتان روہت شرما 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر کے ایل راہول اور ویرات کوہلی موجود ہیں۔

گروپ 2 میں اس وقت بھارت  اور بنگلادیش 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور  تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

یہ میچ بھارت سمیت بنگلادیش کے لیے جیتنا ضروری ہے، اس کے علاوہ اگر بنگلادیش نے اس میچ میں فتح حاصل کی اور پاکستان نے کل جنوبی افریقا کو ہرادیا تو پاکستان کے لیے بھی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوجائے گی۔