|

وقتِ اشاعت :   November 16 – 2022

کوئٹہ: ڈائریکٹرجنرل فشریز کی ہدایت پر بلوچستان کےعلاقے جیوانی پٹرولنگ ٹیم نے ایک غیر قانونی ٹرالر سی کنگ 3، رجسٹریشن نمبر 20617-B کو حراست میں لے کر 17 افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے

یہ بات بدھ کے روز ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کیا، انہوں ںے کہا کہ غیرقانونی ٹرالنگ کرنے والوں کے خلا ف سخت کاروائی جائے گی اور کسی صورت قابلے قبول نہیں ہے آج جو پٹرولنگ ٹیم نے کاورائی کی ہے یہ غیرقانونی ہے اور سندھ سےتعلق رکھنے والے غیر قانونی ٹرالرکو بھی حراست میں لے لر 17 افراد کو بھی گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز اپنے دائرہ کار میں رہیتے ہوئے پٹرولنگ ٹیم دن رات کام کررہی ہے میں نے واضع کیا ہے کہ غیرقانونی ٹرالنگ کو ہرصورت روکا جائے گا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا