کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بچہ جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس سے حادثہ رونما ہوا۔ موٹر سائیکل پر سوار تینوں بچے بھائی ہیں، جو اسکول جا رہے تھے۔
حادثے کے بعد بچے کی لاش کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب کہ ٹینکر کو پولیس نے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔