|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2022

نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل پبی بار کے سینئر وکیل کو قتل کر دیا۔

واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ ساجد وسیم گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہ ہو سکے۔