|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2022

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کیے گئے ایک مراسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت بلوچستان کو تعلیم کے شعبے میں فراہم کیے جانے والے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے۔

 بلوچستان چھوٹی اور منقسم آبادی کے ساتھ سب سے بڑے رقبہ کا حامل صوبہ ہے اور یہاں رسائی کے مسائل ہیں مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹی COMSATS اسلام آباد نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوئٹہ میں اپنا کیمپس قائم کرنے کے لئے تعاون کا یقین دلایا تھا حکومت بلوچستان نے اس مقصد کے لیے اراضی بھی فراہم کر دی تھی۔

اور اس منصوبے کے لیے پی سی ون بھی مارچ 2022 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جمع کرایا گیا جس کا تخمینہ لاگت6,776.012 ملین روپے ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت مذکورہ منصوبے کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے تو حکومت بلوچستان وفاقی حکومت کی مشکور ہوگی۔