|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2022

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بلوچستان کے منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت کو تیز کرنے اور صوبے کے وفاق سے متعلق ترقیاتی امور کے جائزے کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلء سطحی اجلاس منعقد ہوا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے موقف کے مطابق منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء سید احسان شاہ،انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مطلوبہ فنڈز کے اجراء، برج فنانسنگ،

بلوچستان سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید ضرورت مند لوگوں کو شامل کرنے سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بلوچستان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاق کی جانب سے مطلوبہ فنڈز کا بروقت اجراء کیا جائے اور این ای سی کے فیصلے کے مطابق وفاقی منصوبوں کے اضافی اخراجات صوبے کے زمہ کرنے سے متعلق فیصلے پر بھی نظر ثانی کی جائے اور وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل احساس محرومی کا شکار پسماندہ اضلاع میں بلوچستان کے اضلاع کو بھی شامل کیا جائے اور وہ تمام منصوبے?جو سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظور ہو چکے ہیں ان میں بلوچستان کے منصوبوں کو بھی شامل کیا جا? تاکہ صوبے پر اضافی بوجھ نہ پڑے اجلاس میں برج فنانسنگ کے تحت بلوچستان کو ملنے والے 5.3 ارب روپے کے فنڈز صوبے کو فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ٹھوس موقف اختیار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں فاسٹ پیس منصوبوں کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بلوچستان میں غربت کے خاتمے کے لی? وسعت دے کر مزید ضرورت مند لوگوں کو شامل کیا جائے گا انہوں نے اس موقع پر متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ برج فائنانسنگ کے تحت منصوبوں کی فہرست بھی پلاننگ کمیشن کے ساتھ شیئر کی جائے وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کے بروقت اجرا کو یقینی بنائے گی تاکہ وفاقی ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوسکیں واضح رہے کہ اس حوالے سے جلد وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ملاقات بھی کریں گے جس میں بلوچستان کو درپیش مالی مسائل اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے صوبے کے وسیع تر مفاد میں ٹھوس موقف اپنایا جائے گا۔